صیھونی فلیگ مارچ اور رسول اکرم (ص) کی توہین+ فیلم

IQNA

فلسطین اپ ڈیٹ؛

صیھونی فلیگ مارچ اور رسول اکرم (ص) کی توہین+ فیلم

9:07 - May 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3511963
تہران(ایکنا) آباد کار صہیونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی پر یورش میں فلیگ مارچ کے دوران رسول گرامی کی توہین اور گستاخی کی گئی۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق صہیونی فلیگ مارچ شدید کشیدہ حالات میں منعقد کیا گیا۔

صہیونی آباد کاروں نے اس مارچ میں رسول گرامی اسلامی کی توہین کی اور ایک زخمی فلسطین پر بھی حملہ آور ہوئے۔

الجزیره کے مطابق قدیم شہر میں فورسز کی تعداد بڑھائی گیی تھی اور غزہ کے آسمانوں پر جنگی طیارے پرواز کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق فلیگ مارچ کے دوران قدس کے صلاح الدین روڑ پر فلسطینی جوان بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے فلسطین کا پرچم اٹھایا تھا۔

مختلف حصوں میں فلسطینی جوانوں اور یہودی آباد کاروں کے دوران جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جہاں صہیونی آبادکاروں کو فورسز کی حمایت حاصل تھی۔

فلیگ مارچ کے دوران صبح سویرے سے ہی غزہ پر اسرائیلی جنگی طیارے پرواز کرنے لگے اور آدھی رات تک یہ سلسلہ جاری رہا۔

دیگر زرائع کے مطابق یہودی میڈیا لکھتا ہے کہ حماس کے راکٹ حملوں کے خوف سے طیاروں کی گشت جاری رہی ۔

 

صیھونی فلیگ مارچ اور رسول اکرم (ص) کی توہین+ فیلم

رپورٹ کے مطابق کسی بھی فلسطینی کی شہادت کے پیش نظر حماس اور مزاحمتی گروپوں کی جانب سے سخت ردعمل کا خدشہ موجود تھا اور اس وجہ سے سیکورٹی ہائی الرٹ تھی۔

 

بیت المقدس کے گورنر عدنان غیث کا کہنا تھا: شدت پسند صہیونیوں کی کوشش تھی کہ وہ مقدس مقامات کی توہین کرکے ایک جنگ کی فضا پیدا کریں۔

انکا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے ثابت کیا کہ وہ قدس کی حاکمیت پر کمپرومائز نہیں کرسکتے اور فلسطین کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

گذشتہ روز فلسطین میں کشیدگی کے دوران چالیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

هلال‌احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فورسز کے شیلنگ کی وجہ سے چالیس لوگ زخمی ہویے جنمیں سے پندرہ کو ایڈمٹ کیا گیا ہے۔

هلال‌احمر کے مطابق محله الصوانه میں موبائل ہسپتال بھی قایم کیا گیا ہے۔

حماس ترجمان حازم قاسم نے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انکی جانب سے قدس کو غیرقابل تقسیم دارالحکومت قرار دینے کا بیان ناقابل قبول ہے یہ فلسطینی دارالحکومت برقرار رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری سرزمین ہے اور جعلی آباد کاروں کے اخراج تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گے اور شہر کے تشخص کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نفٹالی بنٹ نے گذشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ بیت القدس ہمارا دارالحکومت ہے اور ہم فلیگ مارچ شرکاء کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

عبری میڈیا رپورٹ کے مطابق پچاس ہزار صہیونی آباد کار اسرائیلی پرچموں کے ساتھ مقبوضہ علاقوں میں مارچ میں شریک تھے۔/

4060582

نظرات بینندگان
captcha