آستانہ مقدس حسینی کے مطابق عراق میں طالبات قرآنی مقابلے جنمیں حفظ، ترتیل اور تجوید کے مقابلے شامل تھے یکم اور دو جون کو نجف اشرف اسلامی یونیورسٹی میں منعقد کیے گیے۔
دارلقرآن حسینی مرکز کی ترجمان صفاء السیلاوی کا کہنا تھا: طالبات قرآنی مقابلوں میں بصرہ کے قرآنی مرکز کی طالبات نے میدان مارلیا۔
انکا کہنا تھا کہ فاطمه هادی علی، زهراء صباح هادی اور امانی حسن عبد علی جنکا تعلق دارالقرآن بصره سے ہیں وہ ان مقابلوں میں اول تا سوم پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
تبارک عبدالرحمن ناصر ، زهراء شاکر شناوه اور اساور ازهر حموده تجوید مقابلوں کی پوزیشن ہولڈر بنی ہیں۔
پروگرام کے مطابق پہلی تین پوزیشن لینے والی طالبات ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں عراق کی نمایندگی کریں گی۔/