روس میں مصحف کاٹرین کبیر کا الیکڑونک نسخہ پیش

IQNA

روس میں مصحف کاٹرین کبیر کا الیکڑونک نسخہ پیش

8:37 - June 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3512046
ایکنا (تہران )روس کی قومی لائیبریری نے تاتارستان میں اسلام کے گیارہ سو سال ہونے کی سالگرہ پر تیار ہونے والے مصحف کے الیکڑونک نسخے کو پیش کردیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق روسی قومی لائیبریری انچارج آنتون لیخومانوف نے تاتارستان میں اسلام کے گیارہ سو سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں کاٹرین دوم کے فرمان پر سال 1787 پر تیار ہونے والے مصحف کا الیکڑونک نسخہ کی کاپی کو رونمائی کےلیے پیش کردیا۔

قومی لائیبریری کے نمایندوں نے گذشتہ جمعرات کو کاٹرین دوم کے فرمان پر تیار ہونے والے مصحف کی کاپی کو ماسکو کی جامع مسجد میں لایا اور وہاں سے اس کاپی کو شهر کاسیمو(kasimov)  میں منتقل کیا تاکہ چھٹی علمی کانفرنس میں اس کو پیش کیا جاسکے۔ اس کانفرنس کو روس میں مسلمانوں کی موجودگی کی ایک ہزار ایک سو سالہ جشن کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔

 

روس میں مصحف کاٹرین کبیر کا الیکڑونک نسخہ پیش

مذکورہ قرآنی نسخے کو شهر کاسیمو میں نمایش کے لیے پیش کیا جائے گا جو روس میں مسلم امور کے نمایندے ضمیر محی‌الدین‌اف، قومی لایبریری کے ڈپٹی سرگئی بیچکو، اور روسی ادبیات کے ماہر شوشانا گابکو کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

 

روس میں پہلا قرآنی ترجمہ جو روسی زبان میں کیاگیا وہ کاٹرین کبیر  کے دور میں انکے فرمان پر تیار کیا گیا اور ہر سال روس کے قازان نمایش میں پیش کیا جاتا ہے۔

روس میں مصحف کاٹرین کبیر کا الیکڑونک نسخہ پیش

 

کاترین دوم (۱۷۲۹ – ۱۷۹۶) جو کاٹرین کبیر کے عنوان سے جانا جاتا ہے روس کے معروف ایمپائر گزرا ہے جو چونتیس سال تک اس عہدے پر رہا اور ہر دوسرے تزار سے زیادہ یہاں پر حکومت کرتے رہے کئی جنگوں میں کامیابی کے ساتھ روس میں مارڈن اصلاحات کرتے رہے تاکہ ملک کو ایک جدید ملک کے طور پر ترقی دے سکے۔ کاٹرین کبیر کے دور میں اہم ترین اصلاحات اور اقتصادی تبدیلیاں آئی اور ملک کو اہم عسکری، سیاسی اور اجتماعی ترقی ملی۔

4063416

 

نظرات بینندگان
captcha