محفل انس با قرآن مکہ میں غیرملکی حجاج کے ہمراہ + تصاویر

IQNA

محفل انس با قرآن مکہ میں غیرملکی حجاج کے ہمراہ + تصاویر

7:08 - July 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3512315
تہران ایکنا- محفل انس و معرفت قرآن تانزانیا، نایجریا، کشمیر، پاکستان، هندوستان اور ترکی کے حجاج کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز کے مطابق مکه مکرمه میں مقام معظم رهبری دفتر اور امور حجاج کے نمایندے  کے تعاون سے مکه مکرمه میں محفل قرآت منعقد کی گئی۔

اس محفل میں رھبر معظم کے حج نمایندے حجت‌الاسلام والمسلمین علی خیاط نے خطاب میں کہا: اگر حج قبول ہو تا چار مہینوں تک اس کا اثر باقی رہتا ہے مگر انسان گناہ کرتا ہے تو حج کی روحانیت چلی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تلاوت قرآن سے گھروں میں نورانیت آجاتی ہےاور روایات کے مطابق ایسے گھر اہل آسمان کو روشن دکھائی دیتا ہے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین خیاط کا کہنا تھا: لہذا مساجد اور مراکز کے علاوہ گھروں میں بھی تلاوت قرآن کی بہت تاکید کی گئی ہے۔

پروگرام میں معروف ایرانی قاری علیرضا مکاری نے بھی قرآنی اصولوں کے حوالے سے خیالات کا اظھار کیا.

اصفھانی قاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا: بڑے قرآء کی تقلید جیسے عبدالباسط، مصطفی اسماعیل اور شحات انور کی پیروی میں اچھی تلاوت ممکن ہے۔

 

پروگرام میں مصباح الهدی گروپ نے تواشیح اور گروپ شکل میں تلاوت پیش کی۔

ایرانی حافظ قرآن گلشاهی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سوالوں کے جوابات دیے۔

امور حج  کے نمایندے ابوالفضل خم پیچی نے تقریب سے خطاب میں کہا: رہبرمعظم کی جانب سے قرآء کی حج میں موجودگی کو اہم قرارد ینے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ دیگر ممالک کے حجاج سے مل کر محفل سجایا جایے۔

انکا کہنا تھا کہ ایکدوسرے کے ساتھ ملکر ایسے پروگرام سے عقیدے اور قرآنی معرفت میں اضافہ ہوتا ہے۔

خم‌پیچی کا کہنا تھا کہ ان پروگراموں کے انعقاد سے دشمنوں کی جانب سے تفرقے کی کوشش بھی ناکام ہوجاتی ہے۔/

 

 

4071308

نظرات بینندگان
captcha