اتحاد امت اور یکجہتی کے فروغ کے لیے نشست کا اہتمام

IQNA

اتحاد امت اور یکجہتی کے فروغ کے لیے نشست کا اہتمام

9:12 - July 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3512343
محرم الحرام میں امت کے درمیان وحدت کے فروغ کے لیے پریس کانفرنس منقد کیا گیا۔

اتحاد امت اور یکجہتی کے فروغ کے لیے نشست کا اہتمام

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہ محرم الحرام آل رسول کی دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لئے دی گئی عظیم قربانی کا مہینہ ہے اور اس مہینے میں امت کے درمیان وحدت کی فروغ کے لیے  پیغام کربلا اور اتحاد امت کے عنوان سے کل 20 جولائی شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا.

 

اتحاد امت کے عنوان سے منعقدہ پریس کانفرنس میں میں علما اور مقررین نے محرم میں اتحاد کے فروغ کو لازمی قرار دیتے ہویے ہرطرح کی سازشوں سے باخبر رہنے کا مطالبہ کیا ۔

 

حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور  مرکزی چیئرمین عزاداری کونسل ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے خطاب میں محرم کو مقدس ترین مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک عزیز میں پیروان خاندان رسول مکمل طور پر قرآن و اہل بیت کی تعلیمات کی روشنی میں عزادار منائیں گے اور کسی کو امت میں فرقہ وارانہ سازش ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نظرات بینندگان
captcha