شارجه؛ کجھور کے پتوں پر قرآنی کتابت کی نمائش

IQNA

شارجه؛ کجھور کے پتوں پر قرآنی کتابت کی نمائش

9:36 - July 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3512344
تہران ایکنا- امارات میں قرآنی کمپلیکس کے تعاون سے کجھور کے پتوں پر خطاطی شدہ قرآنی نسخے کی نمائش منعقد کی گئی ہے۔

الخلیج نیوز کے مطابق ستر صفحوں پر مشتمل قرآن کا ہر پتہ کجھور کے آٹھ پتوں کے ٹکڑوں پر ایک صفحے کی مانند تیار کیا گیا ہے اور ہر ٹکڑے پر سات لائن درج ہیں جب کہ ہر صفحہ 53 سینٹی میٹر لمبائی اور چوڑائی 42 سینٹی میٹر ہے۔

 

شارجہ قرآنی کمپلیکس کے جنرل سیکریٹری شیرزاد عبدالرحمن طاهرکا کہنا ہے کہ ہمارے ادارے کو فخر ہے کہ اس طرح کے بے نظیر نسخے ہمارے پاس ہیں جو رسول گرامی(ص)  کے معجزوں کی کتاب ہے جنمیں کافی نسخے دیگر ممالک سے لایے گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ نسخہ مراکش میں لکھا گیا ہے اور خطاط نے پتوں کی صفائی کے بعد انکو برابر کاٹ کر اور جوڑ کر خاص مواد کے استعمال سے قابل استفادہ بنایا ہے۔

شارجه؛ کجھور کے پتوں پر قرآنی کتابت کی نمائش

 

طاهر کا کہنا تھا: خطاط نے ان پتوں کو جوڑ کر سلائی کی ہے اور دو جلد پر مشتمل قرآنی نسخہ تیار کرلیا ہے۔

 

خواہشمند حضرات شارجہ قرآنی کمپلیکس میں اس نایاب نسخے کی زیارت کرسکتے ہیں۔/

4072019

 

نظرات بینندگان
captcha