ایکنا نیوز- اردو پوائنٹ کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل کے تعاون سے خطاطی نمائش منعقد کی گیی ہے۔
پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر وقار احمد جو تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے مقابلے میں شریک خطاط کے فن کاروں کو بہترین قرار دیا۔
انہوں نے اسلامی خطاطی کو ملکی تہذیب وتمدن میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا: عصر میں جوان آرٹسٹ نئے آئیڈیاز کے ساتھ اس میدان میں کام کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا: ہمارے جوان کو زندگی کی حقیقتوں کو پیش کرنا چاہیے اور پاکستانی معاشرے میں قرآنی خطاطی ایک بہترین سرمایہ ہے۔
وقار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت آرٹس پر پوری توجہ دیتی ہے۔
پروگرام کے شرکاء میں سے ایک محمد سلیمان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کے بغیر زندگی میں آرام و سکون ناپید ہے اور اس کتاب کے بغیر انسان کبھی ترقی کے اوج پر نہیں جاسکتا۔
انکا کہنا تھا: پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں کے خطاطوں نے قرآنی میدان میں بہترین کارنامے انجام دیے ہیں۔
اس نمائش میں معروف خطاط میں محمد اشرف حیره، عظیم اقبال، خواجه محمد حسین، شبیر احمد ضیا، محمد یونس رومی، سیدرا اعظم، عایشه نوشین، جاذب علی قریشی، سانیا شبیر، اسما ساجد، تحریم بشیر، طوبی وقار، اریبه جاوید فائزه، آزقا اسلم عمره افشین، محمد خنزله، شمیم ادریس، تابنده بتول اور تمن یعقوب کے فن پارے شامل ہیں۔
پروگرام کے آخر میں مختلف فن پاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دیے گیے۔
مذکورہ خطاطی نمائش ۲۵ جولائی تک جاری رہے گی۔/