اصحاب امام حسین(ع) کی خصوصیات

IQNA

اصحاب امام حسین(ع) کی خصوصیات

8:35 - August 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3512425
واقعہ عاشورا کی شناخت کا ایک راستہ اصحاب امام حسین(ع) کی پہچان ہے جو امام کے اصحاب کے خوبصورت جلوے پیش کرتے ہیں۔

حضرت اباعبدالله الحسین(ع) اور انکی تحریک کی شناخت انکے اصحاب کی شناخت کے بغیر ممکن نہیں یا کم از کم ناقص شناخت ضرور ہوگی، اصحاب حضرت امام حسین(ع) میں حیرت انگیز لوگ تھے جنمیں بچے، اطفال، نوجوان، جوان، گورے، کالے، افریقی اور ایرانی سب موجود تھے اور یہ عجیب ترکیب حضرت امام حسین(ع) کے اصحاب میں نادر نکتہ ہے۔

 

امام حسین(ع) اپنے اصحاب کی توصیف میں عجیب نکتے بیان کرتے ہیں، شب عاشور خطاب میں اپنی بہنوں سے آپ اپنے اصحاب کے بارے میں یوں بیان کرتے ہیں: خدا کی قسم میں نے انکو آزمایا ہے اور یہ سرفراز نکلے ہیں، یہ چٹان کے عزم کے ساتھ مجھ سے ملے ہیں اور مجھے دوست رکھتے ہیں جیسے بچہ اپنی ماں سے محبت کرتا ہے اور ماں کے ساتھ آرام حاصل کرتا ہے اور ان سے غذا لیتا ہے میرے اصحاب ایسے ہی ہیں۔

 

یہ لوگ پاکیزہ و متقی، مخلص و نیک افراد ہیں جنہوں نے گذشتہ جنگوں کو دیکھا ہیں اور سخت امتحانوں سے نکلے ہیں اور اب یہاں عاشور میں آن پہنچے ہیں۔

 

* ایکنا سے ایرانی دانشور  محمدرضا سنگری کی گفتگو سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha