تھائی لینڈ میں اسلامی ثقافتی میوزیم کا افتتاح

IQNA

خطی نسخوں کے ساتھ

تھائی لینڈ میں اسلامی ثقافتی میوزیم کا افتتاح

9:05 - August 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3512429
تہران ایکنا- تھائی لینڈ کے ناراٹیواٹ صوبے میں اسلامی ثقافتی میوزیم میں خطی قرآنی نسخے نمایش میں پیش ہوں گے۔

ایکنا نیوز- بینکاک پوسٹ کے مطابق اسلامی میوزیم کو سال کے آخر تک افتتاح کرنے کا پروگرام ہے جس سے اس ملک کے جنوبی علاقے میں کثرالاقوامی ثقافت کی سمت دریچہ کھل جائیگا۔

تھائی لینڈ کے ڈپٹی ترجمان راچادا دهنادیرکباز کے مطابق سیاحوں کے لیے ایک دلچسپ مقام ہوگا جو بقایے باہمی کا باعث بنے گا۔

اس میوزیم سے مسلمان جو یہاں بودھ مذہب اور چینیوں کے ساتھ گزارے کی تاریخ رکھتا ہے انکے لیے یہ میوزیم شناخت کا نیا دریچہ ہوگا۔

 

اس میوزیم میں اسلامی تہذیب و ثقافت کی پیشرفت سے آشنائی ممکن ہے اور اس میں موجود قرآنی حصہ اس میوزیم کا خاص حصہ شمار ہوتا ہے۔

 

میوزیم میں پرانے نسخوں کو تربیت شدہ ماہرین کے توسط سے مرمت سازی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

میوزیم کے سربراہ  لطفی حاجی سماعی اس میوزیم میں ۷۹ قرآنی نسخے موجود ہیں جو مختلف علاقوں سے جمع کیے گیے ہیں۔

 

 لطفی کے مطابق ملایشیاء کے ایک اسکول کے تعاون سے اس میوزیم کا آغاز ہوا اور قرآنی نسخوں کے ساتھ اس کو مزین کیا گیا اور پھر پرانے نسخوں کی آمد اور مرمت سازی نے حکام کو اس کی جانب متوجہ کیا۔

 

کہا جاتا ہے کہ پرانے نسخے جوبی تھائی لینڈ سے دریافت ہوئے ہیں جو ڈیڑھ سوسال سے ایک ہزار ایک سوسالہ پرانے بتائے جاتے ہین جو انڈیا، چین، ایران، مصر، یمن، اسپین، یمن، افریقہ اور ازبکستان وغیرہ سے یہاں پہنچے ہیں۔

 مجموعی طور پر یہاں ۷۹ پرانے اورتار یخی نسخے موجود ہیں۔/

4074899

نظرات بینندگان
captcha