اسی سالہ مصری بزرگ نے ۶ ماه میں قرآن لکھ دیا

IQNA

اسی سالہ مصری بزرگ نے ۶ ماه میں قرآن لکھ دیا

9:51 - August 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512513
تہران یکنا- اسی سالہ مصری حافظ قرآن بزرگ نے چھ مہینے میں قرآن کی خطاطی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایکنا نہوز- اخبار الیوم نیوز کے مطابق اسی سالہ مصری حافظ قرآن اور خطاط  الحاج عبدالجید الصعیدی نے سخت محنت کے بعد چھ مہینے میں مکمل قرآن مجید کی خطاطی کا کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہا ہے۔

الصعیدی کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے قرآنی ایات کی خطاطی کررہا ہے اور انکا ارادہ تھا کہ نو مہینے میں وہ قرآن کی خطاطی مکمل کرتا مگر چھ مہینے میں وہ یہ کام مکمل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

وہ روزانہ پانچ گھٹنے خطاطی میں گزارتا تھا اور انکا کہنا ہے کہ میں نے پوری توانائی صرف کی اور پوری توجہ اور تندہی سے انہوں نے کام کیا اور حفظ قرآن کے باوجود انہوں نے دیکھ دیکھ کر خطاطی کی ہے۔


مصری بزرگ حافظ عبدالجید مصری صوبہ المنوفیہ کے گاوں سلامون سے تعلق رکھتا ہے اور پیشے کے اعتبار سے غذائی مواد کے تاجر ہے۔/

4078172

نظرات بینندگان
captcha