ایکنا نیوز- ٹی آرٹی عربی نیوز کے مطابق مذکورہ بیان انڈین وزیر ہاوسنگ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ باکارولا میں مقیم روھنگیا پناہ گزینوں کو منتقل کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے بیان میں روھنگیا پناہ گزینوں کو "غیرقانونی اجنبی" قرار دیتے ہوئے ان کے دوبارہ اخراج پر تاکید کی ہے۔
وزارت داخلہ نے وزیرہاوسنگ کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھلی نو کے علاقے باکاروالا میں رہنے والے پناہ گزینوں کی رہایش کا کوئی پروگرام نہیں۔
انڈین وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے: غیرقانونی مہاجرین اخراج تک نظارت خانوں میں رہیں گے تاہم یہ نہیں کہا گیا ہے کہ یہ نظارت خانے کہاں ہیں۔
روھنگیا میں پناہ گزینوں کی رہایش کی خبر وائرل ہونے پر دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم نے اس کی مذمت کرتے ہوئے حیرت کا اظھار کیا۔
مسلم اقلیتی رہنما علی جوہر نے اس بیان پر خوش آئند قرار دیا تھا۔
جوهر نے پناہ گزینوں کی آمد ورفت پر پابندی بارے خبردار بھی کیا تھا.
حدود کے مطابق انڈیا میں چالیس ہزار روہنگیا پناہ گزین بستے ہیں جب کہ ان میں سے صرف دو ہزار رجسڑڈ ہیں۔/
4079066