پشاور میں شب عاشور محفل مسالمہ + تصاویر

IQNA

پشاور میں شب عاشور محفل مسالمہ + تصاویر

10:16 - August 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3512547
تہران ایکنا- خانہ فرھنگ پشاور میں ماه محرم اور فلسفہ قیام وشہادت امام حسین(ع) کے حوالے سے محفل مسالمہ منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق پشاور میں خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران اور انجمن ادبی کاروان حوا، اباسین ادبی انجمن، بزم بھار ادب و حمزہ بابا اکیڈمی کے مشترکہ تعاون سے محرم الحرام، شہادت امام حسین (ع) اور فلسفہ قیام امام کے حوالے سے محفل مشاعرہ خانہ فرھنگ پشاور کے ہال میں منعقد کی گیی۔

 

خانہ فرھنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر مھران اسکندریاں نے محفل مشاعرہ سے خطاب میں کہا: واقعہ کربلا کے بعد حضرت زینب (س) نے دربار یزید میں عظیم ترین جملہ ادا «ما رایت الا جمیلا» کیا اور تحریک عاشورا کو یوں دنیا کے سامنے پیش کیا کہ وہ عظیم شیردل خاتون دنیا کے لیے تا ابد ایک مثالی نمونہ بن گئیں۔

محفل مشاعرہ میں  دیگر شعراء کے ساتھ مسیحی اور هندو شاعروں نے بھی شان  امام حسین(ع) میں کلام پیش کیا اور انکو انسانیت کے نجات دہندہ کے طور پر پیش کیا اور حضرت سیدالشهدا(ع) کو تمام مذاہب و مکاتیب میں ایک محور و مرکز قرار دیا۔

 عیسائی شعراء نے کلام میں شہادت امام مظلوم کو حضرت عیسی کی شہادت سے موازنہ کیا اور امام مظلوم کی صفات و سیرت پر تاکید کرتے ہویے انہیں ظلم و استبداد کے خلاف عدل و انصاف کا علمبردار قرار دیا۔

 

شیعہ سنی شعراء نے محفل میں فضائل و مناقب حضرت امام حسین کے علاوہ مصائب  کربلا، امام سے عشق و محبت اور امام حسین(ع) سے محبت کو ایمان کا سرچشمہ قرار دیا۔/

 

 

 

4079343

نظرات بینندگان
captcha