ایکنا نیوز- نیوز ایجسنی omandaily.om، کے مطابق قومی قرآنی مقابلے «سلطان قابوس» علمی ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقد کیے جارہے ہیں جسمیں دوہزار 881 شرکاء ملک کے مختلف حصوں سے شریک ہیں۔
قومی قرآنی مقابلوں میں مختلف شہروں سے 25 مراکز کے نمایندے شریک ہیں اور مقابلوں کی کمیٹی کے مطابق ابتدائی مرحلہ عمان کے صوبہ «مُسَندَم» سے شروع ہوگا جسمیں ۵۶ طلبا اور طالبات شریک ہوں گی۔
عمانی جوانوں کی حوصلہ افزائی، قرآنی تعلیمات کی ترویج اور نئی نسل کو قرآن سے روشنا کرانا، قاریوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرانا مذکورہ مقابلوں کے اہم اہداف میں شامل ہے۔
حفظ کل قرآن، حفظ ۲۴ پارے، حفظ ۱۸ پارے، حفظ ۱۲ پارے اور حفظ ۶ پارے (نوجواں کے لیے) مقابلوں میں شامل ہیں اور اسی طرح اس سال سال 2011 کے بعد پیدا ہونے والوں چار پارے اور 2014 کے بعد پیدا ہونے والوں کے لئے دو پاروں کے مقابلے کو اضافہ کیا گیا ہے۔/
4079459