تدریس قرآن کریم کا دوسرا بین الاقوامی مرحلہ شروع

IQNA

تدریس قرآن کریم کا دوسرا بین الاقوامی مرحلہ شروع

9:59 - August 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512573
تہران ایکنا- آستانی مقدس حسینی سے وابستہ بین الاقوامی قرآنی مرکز کی جانب سے دوسرا بین الاقوامی مرحلہ قم میں شروع کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر منتظر المنصوری کا اس بارے میں کہنا تھا: اس مرحلے کے حوالے سے آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے قرآء اور حفاظ کرام کے لیے بین الاقوامی سطح پر مناسب فضا ایجاد کی جارہی ہے اور اس مرحلے میں حفاظ کرام کو قم مقدس میں کورس پڑھا جائے گا۔

المنصوری کا کہنا تھا: اس مرحلے میں آٹھ غیرمعمولی حفاظ کرام کی تربیت کا پروگرام ہے جو اس کورس میں شریک ہیں، یہ کورس چھ دن تک جاری رہے گا جسمیں صوت و قرآت میں درست اصول سکھانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا: اس مرحلے میں پاکستان، افغانستان، عراق، عراق اور ایران سے غیرمعمولی زہانت رکھنے والے حفاظ شریک ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلے میں آن لائن طریقے سے رمضان المبارک کورس میں مختلف ممالک کے حفاظ کو تربیت دینے کا اہتمام کیا گیا تھا۔/

4079933

نظرات بینندگان
captcha