مصری قاری جو قاری باسط کی یاد تازہ کرتا ہے+ تلاوت

IQNA

مصری قاری جو قاری باسط کی یاد تازہ کرتا ہے+ تلاوت

16:33 - August 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512591
ایکنا تہران- شیخ «محمدی بحیری عبدالفتاح»، قاری عبدالباسط محمد عبدالصمد کے زمانے کا قاری ہے جنکی تلاوت سن کر گولڈن دور اور قاری باسط کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔

ایکنا نیوز- البلد نیوز ایجنسی کے مطابق مصری قاری شیخ محمدی بحیری عبدالفتاح نے سٹئیلائٹ چینل المحور کے پروگرام  (90 منٹ) سے گفتگو میں کہا: میری کوشش ہے تلاوت کے وقت تجوید اور قرآت کے احکام پر سختی سے عمل کروں اور بہترین تلاوت کا اصل معیار تجوید کے قانون کی رعایت ہے۔

 

انکا کہنا تھا: تلاوت کا آغاز پندرہ سال کی عمر سے شروع کیا اور شیخ عبدالباسط ، قاری ابوالعینین شعیشع، محمد علی البناء، مصطفی اسماعیل اور منشاوی کے ہم عصر میں ہونے کی وجہ سے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

 

شیخ محمد بحیری عبدالفتاح کا کہنا تھا: بچپن ہی سے مدرسے میں قرآن سیکھا اور وہاں پر تجوید و ترتیل کو خوب سیکھا۔

ویڈیو کا کوڈ

 

مصری قاری کا کہنا تھا : ہمارے پاس نامور قرآء ہیں جن پر ہم فخر کرسکتے ہیں اور قرآت میں جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ قاری بننے سے پہلے تجوید و تلاوت کے احکام سیکھے۔/

 

4080234

نظرات بینندگان
captcha