ایکنا نیوز- فلاحی ادارہ و امور قرآن و اوقاف مرکز کے سربراہ حمید مجیدیمهر نے خراسان رضوی میں پینتالیسویں قومی قرآنی مقابلوں کے حوالے سے ایکنا کے ساتھ گفتگو میں کہا: مقابلوں میں معیاری چیزیں دیکھنے کو ملی مگر یہ سلسلہ رکے گا نہیں۔
انہوں نے ان مقابلوں کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: مشھد مقدس قومی اور بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا مرکز و محور ہے اور یہ ہم پر اعتماد کی نشانی ہے۔
انکا کہنا تھا: انتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ دسمبر کو مشہد مقدس میں منعقد ہوگا جب کہ مارچ کو عید بعثت کے ایام میں فاینل مرحلہ منعقد ہوگا جو تہران میں منعقد ہوگا۔
قرآنی و فلاحی مرکز کے سربراہ کا کہنا تھا : اس حوالے تمام انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں جب کہ مقابلوں میں شرکاء کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کا بھی پروگرام زیر غور ہے۔/
4083330