ایکنا نیوز- فلسطینی صفا نیوز کے مطابق بیت المقدس میں سینکڑوں خاندان پہلی بار " قرآنی گھرانہ" حفظ مقابلے میں شرکت کررہے ہیں جو اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ شمار ہوتا ہے۔
ایسے خاندان جنکے زیادہ بچے مقابلے میں شریک ہوں گے اہم انعامات سے نوازے جائیں گے۔
مقابلوں کے حوالے سے زید بن ثابت مرکز کی ترجمان «نادیه دویات» کا کہنا تھا: مقابلہ ایک ہفتہ قبل شروع کیا گیا ہے اور ایک نیی کاوش شمار کی جاسکتی ہے جس کا مقصد بیت المقدس میں گھرانوں کو حفظ قرآن کی جانب مائل کرانا ہے۔
انکا کہنا تھا: مقابلے میں تمام خاندان کے افراد، مرد و زن جن کی عمریں پانچ سال سے زیادہ ہو اور زیادہ افراد کے ساتھ شرکت کرنے والے کو اہمیت دی جائے گی۔
دویات کا کہنا تھا: مقابلہ « قرآنی گھرانہ» کو آغاز ہی میں پھرپور پذیرائی ملی ہے اور سینکڑوں گھرانے شامل ہوچکے ہیں اور سات سو افراد کے نام کنفرم ہوچکے ہیں۔/
4085442