عراق میں اتوار کو عام تعطلیل کا اعلان کیا گیا ہے

IQNA

اربعین اپ ڈیٹ:

عراق میں اتوار کو عام تعطلیل کا اعلان کیا گیا ہے

11:11 - September 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512728
ایکنا تہران- عراقی حکومت نے اتوار کو چہلم کے حوالے سے عام تعطیل کیا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز- عراق کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جسمیں اتوار کو اربعین کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں رسمی تعطیل جمعہ اور ہفتے کو ہے اس طرح چہلم کے اگلے دن کو بھی عام تعطیل کا اعلان ہوا ہے۔

بعض صوبوں جیسے نجف اشرف اور کربلا معلی میں ایک ہفتے تک عام تعطیل کا اعلان ہوا ہے۔

عراق میں تعطیلات کا باقاعدہ کلینڈر نہیں بلکہ کابینہ کے اجلاس میں کسی مناسبت سے چھٹی کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

 

عراقی وزیر داخلہ عثمان الغانمی عراقی آپریشن کمانڈ سسٹم کے بریگیڈیر عبدالامیر الشمری بھی چہلم کی سیکورٹی اور دیگر امور کا جایزہ لیے کربلا پہنچ ہے۔/

4085425

نظرات بینندگان
captcha