ایکنا نیوز کے مطابق چھتسیویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی علما کونسل کے سربراہ شیخ حسان عبدالله نے کہا: رب العزت نے رسول اکرم (ص) کو عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ رسول گرامی تمام انسانوں اور مذاہب کے لیے نمونہ عمل ہے تاہم انکی وفات کے بعد امت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر مسلمان انکی سیرت پر عمل سے مشکلات پر قابو پاسکتی ہے۔
«شیخ حسان عبدالله» نے موجودہ انسانی ترقی کو مذہبی تعلیمات کی مرہون منت قرار دیتے ہویے کہا: تمام مشکلات سے نجات کے لیے بہترین لائیحہ عمل رسول گرامی(ص) کی سیرت پر عمل میں پوشیدہ ہے.
انہوں نے موجودہ دور میں دشمنوں کی سازشوں اور امت کی مشکلات پر اشارہ کرتے ہویے کہا کہ میڈیا سے استفادہ کرتے ہوئے ہمیں تمام مسالک بشمول شیعہ و سنی انکو پیغام دینا ہوگا کہ ہماری نجات کا واحد راستہ اتحاد امت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چھتسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں دنیا کے ساٹھ ممالک سے اہم علما، دانشور اور معروف مذہبی شخصیات شریک ہیں۔/
4091563