لبنان میں توہین قرآن کے مرتکب مجرم کی گرفتاری

IQNA

لبنان میں توہین قرآن کے مرتکب مجرم کی گرفتاری

8:06 - October 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3512996
ایکنا تھران- لبنانی فورسز کے مطابق توہین قرآن مجید کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکنا- نیوز چینل المنار کے مطابق گذشتہ روز فورسز کے بیان میں کہا گیا کہ طرابلس کی انٹلی جنس فورس نے توہین کرنے والے گستاخ شخص بنام م۔م کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ توہین کرنے والے گستاخ شخص نے اس سے قبل بھی ناشایستہ سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا اور نشے کا عادی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان میں توہین قرآن کا فعل تازہ نہیںن اس سے قبل بھی مختلف ادوار میں اسطرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

 

اس سے پہلے لبنانی صحافی اور مصنف «بادیه فحص» نے قرآن کی توہین کی تھی جس پر سوشل میڈیا میں شدید اعتراضات کیے گیے، مذکورہ فرد نے کہا تھا کہ قرآنی تعلیمات معاشرے میں نعوزباللہ خواتین کے خلاف جرایم کی وجہ ہیں۔/

 

4095163

نظرات بینندگان
captcha