ایکنا- بوابة نیوز کے مطابق مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه نے گذشتہ روز قرآء الاینس جماعتوں کے رہنماوں سے قاہرہ کی مسجد امام حسین(ع) میں ملاقات میں کہا: بین الاقوامی مقابلے برائے سال 2023 چار فروری سے قاہرہ میں منعقد ہوں گے۔
انکا کہنا تھا: وزارت اوقاف مصر قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے کسی کاوش سے دریغ نہیں کرے گی اور مشاورت سے اس سال مقابلوں کو مصری نامور قاری استاد «مصطفی اسماعیل» کے نام سے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اوقاف مصر کا کہنا تھا: سال 2023 کے مقابلے بہترین فرصت ہے تاکہ نامور مصری قرآء کو دنیا کے لیے مزید روشناس کرایا جایے۔
محمد مختار جمعه کا کہنا تھا: مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے انعامات بڑھانے کے حوالے سے خاص تاکید کی ہے اور اسی حوالے سے انعامات کی رقم ڈھائی لاکھ پونڈ مقرر کیا گیا ہے اور کم سے کم انعام ایک لاکھ پونڈ مقرر کیا گیا ہے۔/
4095477