عراق کی نابینا حافظ قرآن خواتین کے اعلی سطح کے قرآنی کورس نے نجف میں علوی حرم کی خواتین کے دارالقرآن یونٹ کی کوششوں کی بدولت اپنا کام مکمل کر دیا ہے۔
ایکنا نے آستان علوی نیوز سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ قرآنی کورس کویت میں "حبیب بن مظاہر الاسدی" مرکز کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں عراق کے مختلف صوبوں سے نابینا حافظ قرآن خواتین نے شرکت کی اور ان کی قرآنی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔
دار القرآن آستان علوی کے عہدیدار سید امیر کسار نے اس سلسلے میں کہا: اس کورس میں عراق کے مختلف صوبوں سے 23 حافظ قرآن خواتین کی میزبانی کی گئی جس کا مقصد ان کی تلاوت قرآن سے متعلق صلاحیتوں اور مہارتوں کو تقویت دینا تھا۔
اس دارالقرآن کی خواتین یونٹ کی سربراہ بشریٰ صباغ نے بھی کہا: یہ پروگرام 10 دن تک جاری رہا اور اس میں تعلیمی ورکشاپس، قرآنی علوم کے کورسز، قرآنی آیات کو حفظ کرنے اور اس کو دہرانے کے طریقے، تلاوت اور صوت اور لحن کے قواعد شامل تھے۔
کویت کے "حبیب بن مظاہر الاسدی" مرکز کے سربراہ سید حسن قنبر نے اس کورس کی میزبانی پر آستان علوی کو سراہتے ہوئے کہا: "مستقبل میں اس آستان کے دارالقرآن کے تعاون سے، ہم عراقی معاشرے کے مختلف طبقات کی خدمت کے لیے بہت سے قرآنی، ثقافتی، نظریاتی اور فکری کورسز کا انعقاد کریں۔