فرنچ زبان کا پہلا قرآنی مترجم و مفسر

IQNA

عالم اسلام کے علما / 4

فرنچ زبان کا پہلا قرآنی مترجم و مفسر

10:02 - November 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3513031
ایکنا تھران- علامه محمد بن شقرون پہلا عالم ہے جس نے فرنچ زبان میں 10 جلد پر مشتمل ترجمہ و تفسیر قرآن اور 30 کتاب فرنچ، اسپینش میں پیش کیا ہے۔

ایکنا نیوز- مراکش میں سال 1932 کو پیدا ہونے والے عالم علامه محمد بن شقرون مترجم اور مفسر قرآن ہے جس نے ابتدائی تعلیم کے بعد عربی اور فرنچ زبان کو اپنے والد سے سیکھا اور تفسیر و ترجمہ پر توجہ دی۔

اسلامی علوم کے ساتھ آپ نے ایک جدید روش اختیار کیا اور فرنچ و مراکشی تعلیمی اداروں میں فعالیت شروع کی، ڈپلومہ فرنچ زبان میں اور ماسٹرز نفسیات میں مکمل کرے کے بعد پیرس یونیورسٹی سے ادبیات میں پی ایچ ڈی کیا۔

بن شقرون نے مراکش میں تدریس سے کام کا آغاز کیا اور پھر عربی زبان میں عربی لینگویج اور تمدن کا درس دینا شروع کیا۔

تعلیم و تدریس کے علاوہ شقرون نے کافی دیگر سرکاری عہدوں پر کام کیا جنمیں وزارت علوم، وزارت امور خارجہ، وزارت ثقافت سمیت مختلف دیگر امور میں خدمات شامل ہیں۔

 

محمد بن شقرون نے سرکاری عہدوں کے علاوہ تالیف و ترجمه قرآن کریم اور فرنچ زبان میں اسلامی تعلیمات مغرب میں متعارف کرانے کی کوشش کی. ان کاموں میں اہم ترین کتاب«قرآن کریم: تفسیر و ترجمه فرنچ زبان» ہے کو دس جلدوں پر مشتمل ہے جس کو باریک بینی کے ساتھ دس سال کے عرصے میں اس کام کو سرانجام دیا۔

قرآن مجید کو درست ترین انداز میں مغرب میں متعارف کرانا اس ترجمے کا اہم ترین مقصد ہے۔

 

«قرآن کریم مختلف موضوعات کے ساتھ» فرنچ زبان میں، « قرآن کریم کے بنیادی ثقافتی معانی» اور «مطالعات قرآن و حدیث»، «قرآنی ثقافت عربی زبان میں، فرنچ و اسپینش» میں انکی دیگر تصنیفات میں شامل ہیں۔

محمد بن شقرون کی کتاب «عبادت اسلام میں اور اسکے اجتماعی سیاسی تربیت کا پہلو» انکی دیگر کتاب ہے جس میں اسلامی عبادات کو اسلامی نقطہ نگاہ سے فرنچ ریڈروں کے لیے انہوں نے پیش کی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha