ایکنا- صدای البلد نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر فرنچ ماڈل مارین الحیمر کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے اعلان اور حجاب پر صارفین نے خوشی کا اظھار کیا ہے۔
مارین الحیمر نے انسٹاگرام پر جہاں 4۔1 ملین فالور انکے موجود ہیں، انہوں نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے لکھا ہے: «کچھ راہیں ہیں جنہیں آپ نے خود نے طے کرنا ہے کسی دوست یا رشتہ دار کے بغیر، کسی کے بغیر ... صرف تم اور خدا.»
انکا کہنا تھا: «تم میں سے کچھ لوگ جانتے ہیں، بہت سی لوگ اب تک نہیں جانتے اور سوال پوچھتے ہیں میں کنزرویٹو ہوں اور بتایا نہیں، میں نے کافی عرصہ قبل اسلام قبول کرلیا ہے.»
الحیمر نے سالوں ماڈلنگ کی ہے اور اب اسلام قبول کرلیا ہے تاہم مستقبل میں وہ کیا کریں گے اس بارے میں انہوں نے کچھ نہیں کہا ہے۔
انکا کہنا تھا: مذہب بدلنا عیب نہیں بلکہ سب کا حق ہے بنیادی حق اس میں سبکو آزادی کا حق استعمال کرنا چاہیے۔
سوشل میڈیا کے مطابق ماریا احیمر مراکشی نژاد ہے اور فرانس میں پرورش ہوئی ہے اور اس وقت 29 سال کی ہے۔
الحیمر نے اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد اب مکه مکرمه میں خانہ کعبہ کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کی ہے۔/
4097196