ایکنا- مأرب پریس کے مطابق کویت کے فلاحی ادارے سے وابستہ وقف النور حفظ مرکز کے تعاون سے گذشتہ روز سے حفظ قرآن مقابلے جرمن شہر ہمبرگ میں شروع ہوچکے ہیں جس میں تینتیس ممالک کے حفاظ شریک ہیں۔
وقف النور مرکز کے ڈائریکٹر دانیال عابدین، کا کہنا تھا کہ مقابلوں میں رجسٹریشن کی مدت اکتوبر تک مقرر کی گیی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ مقابلوں میں حفظ اور قرآنی تعلیمات کی جانب مسلم کیمونٹی کو راغب کرانا اور اس پر عمل مقصود ہے کیونکہ ان مقابلوں کا عقیدے پر کافی اثرات ہیں جو ہماری اسلامی تشخص کے لیے بھی ضروری ہے۔
مسلم کونسل کے ڈپٹی کا کہنا تھا کہ جرمنی میں ان مقابلوں کی خوب پذیرائی کی جاتی ہے۔
مقابلوں میں چار گروپ ہیں جنمیں حفظ پانچ پارے سولہ سال کے بچوں کے لیے۔ دس پاروں کا حفظ اٹھارہ سال کے لیے، پندرہ پاروں کا حفظ پچیس سال کے جوانوں کے لیے اور حفظ کل قرآن تیس سال تک کے افراد کے لیے مقرر ہے اور مقابلے اتوار تک جاری رہیں گے۔
مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ شیخ طلال هادی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: مقابلوں میں تینتیس ممالک کے نمایندے شریک ہیں جو یورپی اور غیر یورپی ممالک سے آئے ہیں اور ماہرین کی ٹیم ججز کے فرائض انجام دے رہی ہے۔/
4098801