«والریا پوروخووا»، روسی زبان میں ترجمہ قرآن اور اسلامی تصورات درست کرنے کی کاوش

IQNA

عالم اسلام کے معروف علما/ 5

«والریا پوروخووا»، روسی زبان میں ترجمہ قرآن اور اسلامی تصورات درست کرنے کی کاوش

8:27 - November 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3513145
ایکنا تھران- والریا پوروخووا کے روسی زبان میں قرآن کے ترجمہ کو بہترین ترجمہ قرار دیا جاتا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق  «والریا پوروخووا» یا «ایمان والریا پوروخووا»، مصنف، ادیب، مترجم اور مسلمان روسی شہری ہے جو 14 مئی 1940 کو پیدا ہوئے۔

والریا عیسائی خاندان میں پیدا ہوئے اور ماسکو یونیورسٹی سے فلسفہ کی تعلیم حاصل کی اور قرآن کا ترجمہ روسی زبان میں کیا، انکا کہنا ہے: «قرآن پڑھتا تو احساس ہوتا کہ میں مسلمان ہو اور قرآن پڑھنے  کے بعد مجھے کافی سوالات کے جوابات مل گیے حالانکہ اسلام بارے میں نہیں جانتا».

 

والریا نے شامی نژاد مبلغ محمد سعید الرشد سے شادی کی جو روس میں اسلامی مرکز کے ڈائریکٹر تھے اور انکی وجہ سے اسلام قبول کیا اور اسلامی نام «ایمان» رکھا۔

 

 سال 1981 میں اس نے اپنے شوہر کے ساتھ شام کا سفر کیا اور اپنے شوہر اور علما کے ایک گروپ کی مدد سے انہوں نے قرآن کا ترجمہ کیا اور اس کے بع وہ الازھر گیی جہاں پر انہوں نے اس ترجمہ کو درست قرار دیا

اس وقت کے شیخ الازھر«جاد الحق علی جاد الحق» نے روسی اور عرب ماہرین کی ٹیم سے اس ترجمہ کا چیک کیا  اور اس کو بہترین ترجمہ قرار دیا، اس وقت امارات کے سربراہ مرحوم شیخ «زاید آل نهیان»، نے والریا کے ترجمہ کو 25 ہزار کی تعداد میں شائع کیا۔

 

اس ترجمہ بارے «امازون» نے کہا: «یہ نسخہ، قرآن کا شاعرانہ ترجمہ ہے جس کو والریا پوروخووا نے انجام دیا ہے  اور یہ اپنی نوعیت کا بہترین ترجمہ ہے».

والریا کے ترجمے کو سال 1998 میں بہترین کتاب کا ایوارڈ دیا گیا اور روسی مترجمین کے مطابق سلیس اور بہترین انداز میں کامیاب کوشش کی گیی اور یہ بڑی کامیابی ہے۔

 

ایمان والریا پوروخووا دو ستمبر 2019 کو 79 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئی اور یوکراین سمیت مختلف اسلامی کیمونٹی میں اس کی موت کو اہمیت دی گیی۔ یوکرائنی زبان میں مترجم قرآن

میخائیل یعقوبوویچ نے فیس بک پر کمنٹ کیا ہے: « پوروخووا آگ کا ترجمہ ایک شعلے کی مانند شعلہ ورا ہوا اور پورے روس میں پھیلا اور ایمان پہلی خاتون ہے جس نے اس کا اس زبان میں ترجمہ کیا ہے ».

نظرات بینندگان
captcha