کوه نورپر قرآنی آیات جلو گر+ تصاویر

IQNA

کوه نورپر قرآنی آیات جلو گر+ تصاویر

9:34 - December 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3513355
ایکنا تھران- پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جبل النور یا کوہ حرا پر آیات قرآن کریم کی نمایش کی گیی۔

ایکنا- نیوز ایجنسی الطریق کے مطابق ماونٹین کے عالمی دن گیارہ دسمبر کی مناسبت سے کوہ حراء جو مکہ مکرمہ میں واقع ہے جہاں پہلی بار رسول گرامی اسلامی پر وحی نازل ہوئی، آیات قرآن کی نمایش کی گیی۔

حراء پہاڑ کے ثقافتی مرکز کی جانب سے ٹوئٹر پر اس نمایش کی تصاویر اپ لوڑ کی گیی ہیں جسمیں اس مقدس پہاڑ کو دمکتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

عالمی یوم ماونٹین کے موقع پر کوہ حرا پر ایک ثقافتی مقام کا افتتاح کیا گیا اور اس پہاڑ پر مقدس آیات کا نظارہ لوگوں نے دیکھا۔

ان آیات میں سورہ مبارکه علق کی آیت «اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» اور آیت ۷ سوره مبارکه النبأ، «وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا» تحریر کی گیی تھی۔

 

کوه حرا کو جبل النور، جبل القرآن اور جبل الاسلام کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے. یہ پہاڑ مکه کے مقدس مقامات اور یادگار رسول اسلام کے طور پر معروف ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے  ۱۱ دسامبر کو ہر سال پہاڑوں اور کوہ پیمائی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور مختلف تقریبات ہوتی ہیں۔

اس روز کی مناسبت سے مختلف ممالک میں پہاڑوں کی اہمیت اجاگر کی جاتی ہے اور آلودگی کے خاتمے میں انکے کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔/

 

نمایش آیاتی از قرآن بر روی کوه حراء

نمایش آیاتی از قرآن بر روی کوه حراء

نمایش آیاتی از قرآن بر روی کوه حراء

نمایش آیاتی از قرآن بر روی کوه حراء

 

4106348

نظرات بینندگان
captcha