پاکستانی تخلیق کار اور قرآنی کاوش

IQNA

پاکستانی تخلیق کار اور قرآنی کاوش

11:44 - December 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3513431
ایکنا تھران- پاکستانی نژاد امریکن ماہر نے حفظ قرآن کا خصوصی ایپ تیار کرلیا ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی وامدا کے مطابق نیوجرسی میں رہنے والے والے پاکستانی نژاد امریکن«بلال میمن» پیدایشی طور پر ایک تخلیقی گھرانے میں پیدا ہوا ہے۔

دس سال کی عمر میں میمن نے قرآن کریم کو حفظ کیا اور جب کچھ بڑھا ہوا تو کچھ حصے بھول گیے، انکا کہنا تھا کہ میں فراموش شدہ حصوں کو پنسل سے نشان لگاتا اور دیکھتا کہ کافی حصوں کو میں بھول گیا ہوں۔

انکا کہنا تھا: جب ایک حصے میں چار پانچ بار مکرر پڑھتا تو حفظ کرلیتا مگر دو ہفتوں بعد دوبارہ بھول جاتا ایسا جب مسلسل میرے ساتھ ہوتا رہا تو میں نے چارہ جوئی کا سوچا۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے ایک ایپ بنام «اکیڈمی قرآن» (Quran Academy) تیار کیا جو حفظ قرآن میں مدد گار تھا تاکہ ایک غلطی کو بار بار نہ دہرائے۔

میمن کی تین افراد پر مشتمل ٹیم نے چار مہینے کی مدت میں کوشش کی کہ اس ایپ کے بیٹا ورژن کو آئی پیڈ پر لانچ کرے اور اطمینان کے بعد اس کو آئی فون اور انڈرائیڈ پر لاونچ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہزار کے لگ بھگ افراد نے اس ایپ کو آزمائشی طور پر ٹیسٹ کیا ہے جنکا تعلق امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، ملایشیاء اور انڈونیشیاء سے ہے۔

اس سے پہلے کہ میمن اس ایپ کو پیش کرتے انہوں نے مختلف بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں میں کام کیا ہے اور اس شعبے میں انکو کافی تجربہ حاصل ہے اور اب ٹیم کے ساتھ کام میں مصروف عمل ہے۔/

 

4101718

نظرات بینندگان
captcha