ایکنا- خبررساں ادارے المصری الیوم کے مطابق مصری اسکول میں کرسمس پر جشن منعقد ہوا اور تقریب کا آغاز قران مجید اور انجیل مقدس کی تلاوت سے ہوا جہاں طلبا نے بابانوئل کے ساتھ تصاویر لیے اور خوشی کا اظھار کیا۔
بابانوئل کے ہمشکل کی جانب سے طلبا میں مختلف گفٹ دیے گیے جنمیں غبارے، گھڑیاں اور کیک شامل تھے۔
اس پروگرام میں دیگر آئٹم کے ساتھ ترانے پڑھے گیے اور اسکول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا اور طالبات کو انعامات دیے گیے اور مزامیز کتاب کے حفظ پر ایک سو پچاس مسلمان اور مسیحی طلبا کی حوصلہ افزائی کی گئی۔/
4109732