ایکنا- القاهره ۲۴،نیوز کے مطابق اوتیسم میں گرفتار مصری جوان جو آٹھویں کلاس کا اسٹوڈنٹ ہے انکو خدا نے دو نعمتوں سے نوازا ہے ایک ظاہری خوبصورتی اور دوسری حفظ کی نعمت۔
عاصم عبداللطیف نے ان نعمتوں کا بہترین استفادہ کیا ہے اور ماں کی مدد سے حفظ کا کارنامہ انجام دیا۔
عبداللطیف کی والدہ کا القاهره ۲۴ سے گفتگو میں کہنا تھا: خدا نے عاصم کو زبردست یاد داشت عطا کی ہے وہ آیات اور اعداد کو بہترین انداز میں حفظ کرلیا تھا۔
انکا کہنا تھا: عاصم نے صرف آیات تک خود کو محدود نہ رکھا بلکہ آیات کےساتھ آیات کی تعداد جز، سورہ اور مکی و مدنی آیات میں بھی ماہر ہے۔
عاصم کی ماں کا کہنا تھا: عاصم «قادرون باختلاف» نامی پروگرام میں متعدد بار شرکت کرچکا ہے اور اس میں صلاحیتوں کا اظھار کرچکا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ عاصم اسپورٹس میں سوئمنگ کا شوقین ہے اور مصری معذور اسپورٹس سیکشن کے مقابلوں میں براونز میڈل حاصل کرچکا ہے۔/
4110806