ایکنا نیوز کے مطابق عظیم کمانڈر حاج قاسم کی شهادت پر بین الاقوامی ویبنار «عزت، امن اور آزادی شهید سلیمانی کے مکتب میں» کا اہتمام کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سردار شہید کے بیچ فیلو اور دوست حسن پلارک ایکنا آفس میں حاضر ہوکر اس ویبنار میں شریک ہوں گے۔
ویبنار میں شوری نگھبان یا سپریم فقھی کونسل کے رکن آیتالله سیداحمد حسینی خراسانی؛ فوج میں رہبرمعظم کے نمایندہ خصوصی سردار رسول سناییراد؛ بسام ابوعبدالله؛ دمشق یونیورسٹی استاد اور اسٹریٹیجک مرکز کے رکن، یوسف الحساینه؛ فلسطین کی جھاد اسلامی تنظیم کے رکن اور سیدحسین البخاتی؛ الحشد الشعبی کے تعلیمی امور کے رکن ایرانی وقت کے مطابق صبح ۹ صبح سے ایکنا ویبنار کے اسکرین پر حاضر ہوں گے۔
مذکورہ ویبنار (ایکنا) کے آپاراٹ پیج پر اس ایڈرس https://www.aparat.com/iqnanews/live کے ساتھ لائیو دیکھے جاسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس ویبنار میں «مکتب شهید سلیمانی اور فلسطینی کاز»، «مکتب شهید سلیمانی اور مقاومت»، «مکتب شهید سلیمانی اور غاصب نظام»، «افکار شهید سلیمانی اور قومی وحدت» اور « شهید سلیمانی کے مکتب میں معاشرتی امن و استحکام» جیسے موضوعات پر ویبنار میں اظھار خیال ہوں گے.
4111099