ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری عبدالرحمن الخولی نے حاج قاسم سلیمانی و ابومهدی المهندس کی تقریب یا مجلس ترحیم جو قرآنی کمپلیکس کے تعاون سے منعقد کی گیی تھی اس میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔
مذکورہ مجلس ترحیم لبنان کے صوبہ الجنوب کے امام حسین (ع) کمپلیکس میں منعقد کی گیی تھی جسمیں اہم شخصیات جیسے لبنان اور حزب اللہ کے شیخ علی عارف، حاج بلال داغر، بریگیڈیرعلی الحاج سمیت بامور علما شریک تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جہاں لبنان قرآنی مقابلوں کے ٹاپ قاری محمد غملوش نے تلاوت کی جس کے بعد شھدا فیملی کے بچوں نے خطابات کیے، اس موقع پر شہید سلیمانی کی ڈکومنٹری نشر کی گیی۔
تقریب ترحیم بیاد شہدا میں مصر کے نامور بین الاقوامی قاری عبد الرحمن الخولی نے اعزازی تلاوت کی ۔/
4111031