تفسیر قرآن کے پہلے انسائیکلو پیڈیا کے مصنف مصطفی مسلم

IQNA

عالم اسلام کے معروف علما/ 13

تفسیر قرآن کے پہلے انسائیکلو پیڈیا کے مصنف مصطفی مسلم

7:51 - January 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3513505
شیخ مصطفی مسلم نوے کتاب، اور تحقیقی مقالوں کے مالک ہے جنمیں سے نمایاں قرآنی انسائیکلو پیڈٰیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق مصطفی مُسلِم محمد (1940 - 2021) شام کے ماہر تفسیر قرآن علما میں شمار ہوتا ہے الازهرسے ڈاکٹریٹ کرنے والا مصطفی مسلم قرآنی علوم میں ماہر سمجھا جاتا ہے جنکی سرپرستی میں «دایرة المعارف تفسیر موضوعی قرآن کریم» تیار کیا گیا. انہوں نے دو عشروں میں کافی تصنیفات پیش کی مگر 17 آوریل 2021 کو 81 کورونا کا شکار ہوا اور ترکی کے شهر «غازی عنتاب» میں دنیا سے رخصت ہوئے.

مصطفی مسلم ایک دیندار مربی شمار ہوتا ہے جس نے ایک عمر جوانوں کی تربیت میں گزاری۔

عراقی کرد صوبے کے شہر حلبچه میں کیمیائی حملہ (صدام حسین کی جانب سے 16 مارس 1988)، کے بعد علمی تحریر پر توجہ دی اور اسی حوالے سے  «انجمن علمای کردستان» کا قیام عمل میں لایا۔

 

پیدائش و تعلیم

شیخ مصطفی مسلم  سال 1940 کو حلب کے قریب  شهر عین‌العرب میں پیدا ہوئے۔ مدرسے سے تعلیم کا آغاز کیا اور سال 1965 کو شریعت میں ماسٹرز کیا اور  سال 1969 کو الازھر سے تفسیر قرآن میں ایم فل مکمل کیا۔ اسی یونیورسٹی سے انہوں نے سال 1974 میں پی ایچ ڈی کی.

مصطفی مسلم نے 9 سال تک سعودی میں درس و تدریس میں گزارا. امارات میں بھی انہوں نے تعلیمی میدان میں خدمات انجام دی۔

 

تالیف و تحقیق

مصطفی مسلم نے بہت سے تھسیز میں معاونت اور بطور سپروایزر کام کیا اور علمی مقالوں کی رہنمائی کی، مختلف علمی کانفرنسزز میں مقالے پیش کیے اور تفسیر قرآن میں انکی کافی خدمات ہیں۔

وہ «دایرة‌المعارف تفسیر موضوعی قرآن کریم» قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سرپرست رہے، اسی طرح انہوں نے کردستان عراق میں شریعت کالج کا قیام عمل میں لایا اور ترکی کے شہر غازی عنتب میں الزھرا یونیورسٹی میں مصروف عمل تھے۔

مصطفی مسلم کے نوے مقالے اور کتب وغیرہ باقی سامنے آچکی ہیں جنمیں سے معروف کتابیں اور تحریریں کچھ یوں ہیں : مباحث في إعجاز القرآن(قرآنی معجزوں کے بارے میں)، مباحث في التفسير الموضوعي(تفسیر موضوعی قرآن بارے)، إعجاز القرآن الكريم في عصر الحاسوب(کمپوٹر کے دور میں قرآنی معجزے)، مناهج المفسرين(روش مفسرین)، تربية الأسرة المسلمة في ضوء سورة التحريم(تربیت فیملی سوره تحریم کے رو سے)، التفسير الميسر للقرآن الكريم (تفسیر راہ قرآن /جزء 19).

نظرات بینندگان
captcha