نعیم قاسم: شهید سلیمانی نے امت کو متحد کردیا

IQNA

نعیم قاسم: شهید سلیمانی نے امت کو متحد کردیا

11:24 - January 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3513527
ایکنا تھران- حزب الله لبنان نے بین الاقوامی مکتب شهید سلیمانی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ شهید سردار سلیمانی وہ شخص تھا جس نے عصر حاضر میں امت کو صہیونیوں کے مقابل یکجا کیا.

ایکنا نیوز- حزب اللہ رہنما شیخ نعیم قاسم نے بین الاقوامی مکتب شهید سلیمانی اجلاس جو «شهید سلیمانی، مقاومت کی دنیا کے ہیرو»  کے عنوان سے مکتب حاج قاسم اور عالمی اسلامی بیداری کونسل کے تعاون سے تھران میں منعقد کیا گیا تھا اس سے خطاب میں کہا؛ آج شہید کی فکر نے دنیا میں کافی اثرات چھوڑے ہیں۔

انکا کہنا تھا: شہید سردار سلیمانی اور ابومھدی کی شہادت نے ایران اور عراق میں تفرقے کو ختم کردیا اور مقاومت کی فضا کو مناسب ترین حالت میں پیش کیا۔

نعیم قاسم کا کہنا تھا: شهید سلیمانی اهل بیت(ع) اسلام ناب کے عاشق تھے اور وہ اکیلا شخص تھا جس نے صہیونیوں کے مقابل امت کو متحد کیا۔

نعیم قاسم نے فلسطین کو حق و باطل کا معیار قرار دیتے ہویے کہا: فلسطین ایک سرزمین نہیں جس کو آزاد کرانا چاہیے بلکہ ایک مسئلہ ہے، انکا کہنا تھا: سلیمانی نے پوری کوشش کی کہ تمام مقاومتی گروپوں میں وحدت قائم کرے اور ان کو ایکدوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا کردیں۔/

 

4112088

نظرات بینندگان
captcha