هارون؛ خدا کا پیغمبر اور مثالی بھائی

IQNA

قرآنی شخصیات/ 26

هارون؛ خدا کا پیغمبر اور مثالی بھائی

7:15 - January 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3513578
انبیاء کی داستان سے انکی شخصیت کا اندازہ ہوتا ہے مثال کے طور پر هارون نبی ایک بہترین مقرر تھا جس کی بناء پر موسی خدا سے درخواست کرتا ہے کہ انکو موسی کے ہمراہ کردے۔

ایکنا نیوز- هارون خدا کے رسولوں میں سے ایک ہے جو حضرت موسی (ع) کے بھائی کے طور پر جانا جاتا ہے. حضرت هارون (ع) کے والد کا نام عمران تھا اور انکی والدہ «یوکابد» ہے. اگرچہ ہارون موسی سے بڑا تھا تاہم پیغمبری میں انکا نام موسی کے بعد آتا ہے۔

قرآن کریم میں هارون کا نام متعدد بار آیا ہے؛ مختلف سوروں جیسے بقره، نساء، انعام، اعراف، یونس، مریم، طه، انبیاء، مومنون، فرقان، شعراء، قصص اور صافات میں انکا ذکر ہوا ہے۔

یہودی، عیسائی اور مسلمان سارے هارون کو مانتے ہیں. رسول اسلام(ص)، کی روایت کے مطابق پیغمبروں کی نسل ہارون سے چلی ہے اور الیاس نبی(ع) انکے نواسوں میں شمار ہوتا ہے.

جس وقت موسی (ع) خدا کی جانب سے رسالت پر مبعوث  ہوتا ہے اور انکو حکم ملتا ہے کہ وہ فرعون کی طرف جاکر انہیں خدا کی طرف دعوت دیں تو وہ خدا سے درخواست کرتے ہیں کہ  هارون کو انکے ہمراہ معاونت کے لیے جانے کی اجازت دیں تاکہ بہتر انداز میں یہ ذمہ داری ادا کی جاسکے۔

هارون موسی کے ساتھ سایے کی مانند ہوتے تھے تاکہ الھی ڈیوٹی کو درست طریقے سے انجام دیا جاسکے اور اسی وجہ سے خدا نے ہارون کو مقام پیغمبری عطا کیا اور یہ خدا کی جانب سے موسی علیہ السلام پر ایک لطف و کرم تھا تاکہ تبلیغ کا کام بہترین انداز میں ممکن بنایا جاسکے۔

رسول اسلام(ص)، کی ایک حدیث میں مقام علی(ع) کو رسول اکرم (ص) سے نسبت کو وہی نسبت قرار دی گیی ہے جو ہارون کو موسی سے تھی.

جس وقت بنی اسرائیل نے موسی کی غیرموجودگی میں گوسالہ سامری کی پرستش شروع کی اس وقت ہارون موسی کا جانشین تھا جس نے پوری کوشش کی کہ لوگوں کو اس کام سے روک سکے، موسی کی واپسی تک کچھ لوگ ہارون کی مخالفت کرتے تھے۔

مورخین کے مطابق هارون  123 یا 133 سال کی عمر میں یعنی موسی (ع) کی وفات سے تین سال قبل دنیا سے رخصت ہوئے۔

ایک روایت کے مطابق حضرت موسی نے هارون کو اپنے ساتھ کوه طور سینا ( سرزمین مصر) لایا اور وہ وہاں ایک پتھر پر سونے کے بعد رحلت کرگیے۔

مغربی اردن، میں کوہ هور پر ایک مقبرہ ہے جس کو مقبرہ هارون کہا جاتا ہے۔  اس پہاڑ کو «پترا» اور«جبل هارون» بھی کہا جاتا ہے. اردن کے ایک گاوں «کاترین السیاحیه» میں بھی انکے مقبرہ کی بات کی جاتی ہے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha