ایکنا- ترک میڈیا کے مطابق حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی تقریب ارزروم کے یاقوتیہ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی جہاں بڑی تعداد میں مقامی لوگ شریک تھے۔
اس جشن فارغ التحصیلی میں جس کی تقریب دارالافتاء کے تعاون سے منعقد کی گیی تھی ترکی مذہبی پبلیکشن کے ڈائریکٹر فاتح کورت، قرآنی امور کے ادارے کے سربراہ حافظ عثمان شاھد، صوبے کے مفتی رستم جان اور دیگر اعلی شخصیات شریک تھیں۔
کورت نے افتتاحی تقریب سے حفظ قرآن کی اہمیت کے حوالے سے کہا: ہم اسی قوم کے فرزند ہیں جو قرآن کی خدمت سے عشق رکھتے ہیں اور ہماری قوم کا قرآن سے مضبوط ترین تعلق ہے۔
انہوں نے سال 2022 میں بارہ ہزار حفاظ کی کورس شروع کرنے کے حوالے سے کہا: یہ موجود صدر کی عمدہ کاوش کا نمونہ ہے جسکی ترکی کی تاریخ میں مثال نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ «قرآن کریم زندگی گزارنے کا بہترین نظام »، ہے اور اسی سے سعادت کا حصول ممکن ہے۔
کورت کا کہنا تھا: حفظ قرآن کریم عظیم ترین نعمت ہے اور یہ بڑی اہمیت کا کام ہے کہ خدا اپنے کلام کو اسے امانت کے طور پر پیش کرے اور یہ قابل فخر اعزاز ہے۔
تقریب حوصلہ افزائی میں طلبا، طالبات حفاظ کرام کو تعریفی اسناد اور دیگر تحایف دیے گیے۔/
4114433