اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری آفس میں باپردہ خاتون کی تعیناتی

IQNA

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری آفس میں باپردہ خاتون کی تعیناتی

7:28 - January 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3513621
ایکنا تھران- با پردہ خاتون جود الحارثی پہلی محجبہ خاتون ہے جس کو اقوام متحدہ جنرل سیکریٹری آفس میں متعین کی گیی ہے۔

ایکنا- خبررساں ادارے عکاظ کے مطابق سعودی شہری اور وکیل جود الحارثی کو سیاسی امور کی انچارج کے طور پر متعین کی گیی ہے جو اس ادارے کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ ایک باپردہ خاتون کو کام پر مامور کیا گیا ہے۔

برطانوی یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے والی خاتون اس سے پہلے آئی ایم ایف کے واقع ریاض آفس، کیلفورنیا میں فیڈرل جج آفس میں خدمات انجام دے چکی ہے جب کہ جینوا اور لندن میں اہم کانفرنسوں میں انکی شرکت رہی ہے۔

ٹوئٹر پر صارفین نے اس اقدام کی بھرپور پذیرائی کی ہے.

 

جود الحارثی، مسئول امور سیاسی در دفتر دبیر کل سازمان ملل

 

الحارثی اس عہدے میں مختلف امور جیسے امن و صلح، عدالت اور اجتماعی امور میں معاونت، آب و ہوا، خؤاتین کی ترقی اور عالمی معاملات میں معاونت بتائی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کا آفس ایک انتہائی اہم ادارہ سمجھا جاتا ہے جہاں عالمی ترقی و توسیع، امن و امان اور انسانی حقوق کے امور نمٹائے جاتے ہیں۔/

 

4115256

نظرات بینندگان
captcha