سوئیڈن کے عیسائیوں کا مسلمانوں سے اظھار یکجہتی

IQNA

قرآن سوزی کا ردعمل

سوئیڈن کے عیسائیوں کا مسلمانوں سے اظھار یکجہتی

9:29 - January 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3513693
ایکنا تھران- کھیتولک کمیٹی نے مسلمانوں سے اظھار یکجہتی کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ سسٹمیٹک نسل پرستی کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے۔

ایکنا- اناطولیہ نیوز کے مطابق ڈنمارک کے گستاخ سیاست داں راسموس پلاڈن کی جانب سے قرآن سوزی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور سوئیڈن میں مختلف گروپوں نے مسلمانوں کی حمایت کی ہے۔

کھیتولک کمیٹی کے رکن کیج انگلهارٹ نے سوئیڈن میں کہا ہے کہ اگرچہ سوئیڈن کی حکومت نے پلاڈن کے کام کو قانونی قرار دیا ہے تاہم بہت سے لوگوں کے نزدیک یہ نفرت انگیز اقدام ہے ۔

انگلهارٹ نے کھیتولک کمیٹی کی جانب سے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے برے اثرات مرتب ہوں گے اور ہمارا عقیدہ ہے کہ مذاہب کی توہین درست نہیں۔

 

اسی حوالے سے اسلامی الاینس کے سربراہ طاہراکان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے اور یہ افسوسناک ہے۔

اسلامی الاینس نے انسانی حقوق اور سلامتی کونسل سے تقاضا کیا ہے کہ سوئیڈن میں سب سے زیادہ جو طبقہ رنج اٹھا رہا ہے وہ مسلمان ہے جو مختلف امور میں نفرت انگیز جرائم کا سامنا کررہا ہے۔

گذشتہ جمعرات کو بھی مسلمانوں اور یہودیوں نے ایک بیان میں تاکید کی کہ اقلیتوں کے خلاف جرایم بڑھتا جارہا ہے جو تشویشناک ہے۔/

 

4117976

نظرات بینندگان
captcha