با صلاحیت قاری جنکو شہرت کی فرصت نہ مل سکی

IQNA

تلاوت قرآن کا ہنر/25

با صلاحیت قاری جنکو شہرت کی فرصت نہ مل سکی

15:16 - February 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3513722
ایکنا تھران-مصری قاری عبدالعزیز علی الفرج قاری عبدالباسط کا ہمعصر قاری گزرا ہے مگر کچھ مشکلات کی وجہ سے زیادہ شہرت حاصل نہ کرسکا تاہم مصر کے اچھے استادوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق استاد «عبدالعزیز علی الفرج»  سال ۱۹۲۷ کو مصر میں پیدا ہوئے. حفظ کل قرآن کیا اور اہم مجالس میں تلاوت کی سعادت حاصل کی.

 سال ۱۹۶۲ کو ریڈیو مصر کے امتحان میں شرکت کی اور ایک سو ستر شرکاء میں تین قرآء کے ساتھ ریڈیو میں منتخب ہوا۔

 

قاری عبدالعزیز علی الفرج کی ایک خاص بات یہ تھی کہ وہ ہر دن ایک قھوہ خانہ یا ریسٹورنٹ میں جاتے جہاں ادبی محفل سجتی اور بہت سے اچھے قرآء وہاں حاضر ہوتے۔

 

علی الفرج ہر دن اس محفل میں حاضر ہوتے اور انکے ساتھ معروف قاری عبدالباسط بھی آتے، وہ

قاری عبدالباسط اور «مصطفی اسماعیل» کے ساتھ قرآنی موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے۔

انکی دوستی چلتی رہی یہانتک کہ عمر علی الفرج بیماری میں گرفتار ہوئے اور شدید مالی مشکلات سے بھی دوچار ہوا اور یہانتک کہ انکی وفات پر انکی مجلس ترحیم کا اہتمام قاری باسط نے کیا۔

 

علی الفرج جو بصارت سے بھی محروم تھے بیماری اور مالی مشکلات کی وجہ سے زیادہ تلاوت ریکارڈ نہ کرسکا گرچہ انکی بہترین آواز تھی اور وہ زبردست قاری تھا۔/

نظرات بینندگان
captcha