نجف اشرف میں حفظ قرآن مقابلوں کا آغاز

IQNA

نجف اشرف میں حفظ قرآن مقابلوں کا آغاز

8:16 - February 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3513737
ایکنا تھران- حفظ قرآن کریم کے ساتویں قومی قرآنی مقابلے دارالقرآن الکریم حرم مطهر حسینی اور دارالقرآن الکریم حرم مطهر علوی کے تعاون سے منعقد کیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- حرم مطهر حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آستانے حسینی کے قرآنی امور کے انچارج کرار الشمری کے مطابق ساتویں قومی حفظ قرآن کے مقابلے بدھ سے صحن علوی میں شروع ہوچکے ہیں۔

 

الشمری کا کہنا تھا: حفظ مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں اعلی حکام اور شخصیات شریک تھیں جہاں پروگرام کا آغاز آستانے کے قاری عبدالله زهیر کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد حرم مطھر کے نمایندے نے تقریب سے خطاب کیا۔

 

انکا مزید کہنا تھا: آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کے ڈائریکٹر شیخ خیرالدین علی الهادی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور مقابلوں پر حاضرین کو بریف کیا۔

 

مرکز قرآن و عترت کے انچارج کا حفظ پروگرام کے حوالے سے مزید کہنا تھا: عراق کے مختلف صوبوں سے حفاظ کرام  نجف پہنچ چکے ہیں اور مقابلوں میں  ۱۲۳ حفاظ اور حافظات مختلف پاروں کے حفظ مقابلوں میں شریک ہیں۔/

 

4121018

نظرات بینندگان
captcha