ایکنا- میڈل ایسٹ نیوزکے مطابق بریگیڈیر «احمد سلیم» کا کہنا تھا: بغداد میں سرچ آپریشن کے دوران طارمیہ میں داعش کے افراد کا سراغ لگایا گیا جہاں تین خودکش حملہ آور حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جنکو بروقت انجام تک پہنچایا گیا۔
سلیم کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور جلوس امام کاظم(ع) میں زائرین اور عزاداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز امن کی بحالی کے مستعد موجود ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں گذشتہ روز پچیس رجب کو شهادت امام موسی کاظم(ع) کا دن منایا جاتا ہے اور عراق و دیگر ممالک سے زائرین کاظمین جاکر پرسہ پیش کرتے ہیں۔/
4122589