ایکنا- میڈل ایسٹ نیوز،کے مطابق نیٹو فورس کے جنرل سیکریٹری «ینس استولتنبرگ»، نے پریس کانفرنس سے خطاب میں سوئیڈن میں قرآن سوزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: ایسا اقدام قابل مذمت ہے تاہم یہ ایک شخص کا کام ہے اور کسی طور حکومتی پالیسی نہیں۔
انکا کہنا تھا: قرآن کو جلانا کسی طور قابل قبول نہیں اور سوئیڈن حکومت کی جانب سے ان واقعات کی روک تھام کی حمایت کرتے ہیں۔
نیٹو سربراہ کا کہنا تھا: ہم ترکی میں متاثرین کی امداد رسانی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انکے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ«مولود چاووش اوغلو»، کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہم مزید ٹینٹ چاہتے ہیں کیونکہ اس کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ علاقے میں ۳ هزار پانچ سو امدادی ٹیمیں متاثرین کی مدد رسانی میں سرگرم ہیں۔
وزیر خارجه نے نیٹو سے مزید تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ زلزلے کے وقت سے نیٹو سے مسلسل رابطے میں ہے۔
انہوں نے نیٹو سے قریبی تعلقات پر تاکید کی اور کہا کہ پاکستان سے بھی ٹینیٹوں کے حوالے سے پرامید ہے۔/
4122570