ایکنا نیوز کے مطابق آستانہ علوی میں بعض نایاب اور تاریخی خطی نسخوں کو کربلا معلی میں منعقدہ نمایش میں پیش کیا گیا ہے جنمیں حضرت علی (ع) سے منسوب قرآن بھی شامل ہے۔
اس نمایش کے علوی اسٹال میں مختلف قرآنی نسخے اور تاریخی آثار کے علاوہ دیگر فن پارے بھی رکھے گیے ہیں۔
امام حسین (ع) خصوصی مرکز کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے جو تاریخی نسخوں کی مرمت اور نگہداری پر کام کرتا ہے۔
نمایش میں آستانہ حسینی کے نایاب اور تاریخی خطی نسخے بھی نمایش میں موجود ہیں۔/
4123381