ایکنا- روزنامه «الرأی» اردن کے مطابق بین الاقوامی خواتین مقابلے گذشتہ روز ملکہ اردن «رانیا عبدالله» کی زیرنگرانی شروع ہوچکے ہیں جہاں افتتاحی تقریب میں ۳۹ ممالک کے نمایندے شریک ہیں اور ایران کی نمایندگی رؤیا فضائلی کررہی ہے ، مقابلے نو مارچ تک جاری رہیں گے۔
اردن کے وزیر اوقاف محمد الخلایله نے افتتاحی مقابلوں کی تقریب سے خطاب میں کہا: حفظ قرآن مقابلے حفاظ کی حوصلہ افزائی کی کاوش ہے۔
انکا کہنا تھا: اردن قرآن اور حفاظ کی خدمت میں کام جاری رکھے گا اور کسی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
الخلایله کا مزید کہنا تھا: وزارت اوقاف سے وابستہ ۲۱۰۰ حفظ مراکز ملک میں مصروف عمل ہیں جب کہ اس کے علاوہ دیگر قرآن انجمنوں کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
مقابلے میں فلسطین اور بعض دیگر عرب ممالک کے علاوہ انڈونیشیاء، پاکستان، فلپائن، ترکی، ہندوستان، نایجیریا اور تنزانیہ وغیرہ سے طالبات شریک ہیں۔
مقابلے نو مارچ تک جاری رہیں گے اور اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کو انعامات اور اسناد دیے جائیں گے۔
اردن کے امور خواتین کی ڈائریکٹر«لمیس الهزیم»، ججز کمیٹی کی صدارت کررہی ہے جب کہ پانچ دیگر ججز جنمیں سے تین کا تعلق اردن سے ہیں اور دو دیگر ممالک سے ججز کمیٹی میں شامل ہیں۔/
4126114