اسلامو فوبیا نسل پرستی کے ساتھ دنیا میں عام ہورہا ہے

IQNA

اقوام متحدہ میں ترک نمایندہ:

اسلامو فوبیا نسل پرستی کے ساتھ دنیا میں عام ہورہا ہے

8:10 - March 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3513918
ایکنا تھران: ترک نمایندے نے دنیا میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستانہ جرائم جمہوری نظام کے لیے چیلنج بن رہا ہے۔

ایکنا- خبررساں ادارے  TRT عربی، نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں ترک نمایندے سادات اونال، نے دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں اضافے پر انتباہ کیا ہے۔

اسلام فوبیا سے مقابلے کے عالمی دن کے حوالے سے انہوں نے تقریب میں خطاب کرتے ہویے کہا کہ دنیا میں اسلامو فوبیا ایک خطرہ بنتا جارہا ہے اور اجتماعی امور میں مسلمانوں کی بھرپور شرکت کے باوجود ہر جگہ وہ نفرت انگیز جرایم کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

 

اونال کا کہنا تھا کہ کثیرالجہتی سسٹم کی تقویت کے ساتھ دنیا میں ایسے واقعات بھی عام ہورہے ہیں۔

 

ترک نمایندے کا کہنا تھا: اسلام کے خلاف جرایم نسل پرستانہ رویوں کے ساتھ انجام پا رہے ہیں اور جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

 

انہوں نے مختلف ممالک میں قرآن مجید اور مساجد پر حملوں اور توہین کی طرف اشارہ کرتے ہویے کہا کہ یورپ میں یہ سب کچھ ہورہا ہے جو نسل پرستی کی حقیقی شکل ہے اور اظھار رائے کے نام پر اس کی جسٹیفیکشن کی جاتی ہے۔

 

اونال نے ان واقعات کو بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا: مقدس اقدار کو شدت پسندوں کے ہاتھوں توہین سے بچانے کے لیے اقدام کی ضرورت ہے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha