اسلامی مرکز سربیا اور ایرانی قرآء

IQNA

اسلامی مرکز سربیا اور ایرانی قرآء

8:15 - March 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3513920
ایکنا تھران: اسلامی مرکز سربیا کے نمایندے اور ایرانی ثقافتی مرکز سفیر کی ملاقات میں ایرانی قراء کے تجربوں سے استفادے پر تاکید کی گیی۔

ایکنا نیوز نے ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی زرایع سے بتایا ہے کہ ایرانی سفیر رشید حسن‌پور، اور ثقافتی ایمبیسیڈر امیر پورپزشک، نے سربیا میں اسلامی مرکز کے نمایندے اور مفتی مصطفی یوسف اسپاهیچ، ادارے کے ڈائریکٹر، موسی ابوصبیعه، امام جماعت رمضان مهمدی سے ملاقات کی۔

 

موسی ابوصبیعه کا اسلامی مرکز کے حوالے سے کہنا تھا: اسلامی مرکز (سال ۱۹۵۸) سے مختلف امور میں سرگرم عمل ہے۔

 

قرآنی سرگرمیاں

انکا کہنا تھا: اسلامی مرکز میں ۵۰ طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں جنکو دیگر بنیادی تعلیمات کے علاوہ فن خطابت، جنازے پڑھانے، نکاح پڑھانے، قرائت و حفظ قرآن کریم وغیرہ درس دیا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اسلامی عقاید اور احکام کے علاوہ، تعلیم و تربیت، معاشرہ شناسی، فیزیکل ٹرینینگ، انسانی حقوق، جدید ٹیکنالوجی، انگریزی، عربی ، ترکی اور مستقبل میں فارسی لینگویج سکھانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

ادارے کی جانب سے  ۴ ساله فارسی کورس اور ایران میں اسکالر شب کے مواقع پیدا کرانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

 

رمضان المبارک میں قرانی تعاون

ملاقات میں رمضان المبارک میں ایرانی اساتذہ سے استفادہ ، کتابخانوں میں فارسی کتب کی فراہمی اور ایکدوسرے کے تجربوں سے استفادے پر تاکید کی گئی ہے۔

 

ایرانی سفیرحسن‌پور کا کہنا تھا: ہم ایک دوسرے سے تعاون پر متفق ہیں اور امت میں ایسی کاوش کی اشد ضرورت ہے۔

 

ایرانی ایمبیسیڈر پورپزشک نے دو طرفہ تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم اس حؤالے سے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

اس موقع پر اسلامی مرکز بلگراد کے مختلف شعبوں، کتابخانه، اسٹوڈیو، لینگویج اور کمپوٹر سیکشن کا دورہ کیا گیا۔/

 

4127457

نظرات بینندگان
captcha