یوکراین حکام؛ توہین قرآن کی ویڈٰیو فیک ہے

IQNA

یوکراین حکام؛ توہین قرآن کی ویڈٰیو فیک ہے

6:46 - March 20, 2023
خبر کا کوڈ: 3513972
ایکنا تھران: یوکرائن حکام نے کہا ہے کہ یوکراینی فوج کی جانب سے قرآن کی توہین کی ویڈیو فیک ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  International Bussines Times، کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسمیں دکھایا گیا ہے کہ یوکرائنی فوجی اہلکار قرآن کے اوپر سور کا گوشت کاٹ رہے ہیں اور پھر وہ قرآن کو پھاٹ کر انکے اوراق کو نذر آتش کرتے ہیں۔

یوکراین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ روس نے یوکراین کی فوج کو بدنام کرنے کے لیے اس ویڈیو کو انکے نام سے نشر کی ہے۔

اس ویڈیو کے ردعمل میں یوکراین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولگ نیکولنکو نے کہا یہ ویڈیو روس کی تیار کردہ ہے اور عالم اسلام اس کی مذمت کریں۔

 

انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے: «خبردار ویڈیو جعلی ہے! روس نے کلیپ تیار ہے کہ یوکراینی فوج اہلکار قرآن کی توہین کرکے اس کو نذر آتش کرتے ہیں. یہ لوگ درست یوکراینی زبان نہیں بول رہے عالم اسلام روس کی اس ناپاک سازش کی مذمت کرنی چاہیے».

 

مقامات اوکراین: فیلم توهین به قرآن توسط سربازان اوکراینی جعلی است

یوکراین میں مسلم امور کے رہنما سعید اسماگیلوف، مفتی نے اس اقدام کی وجہ سے روسی اہلکاروں کی سرزنش کی ہے اور کہا ہے کہ روسی فوج کے برعکس یوکرائنی فوج قرآن کا احترام کرتی ہے اور یہ ویڈیو جعلی ہے۔

 

اسماگیلوف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے: روس چاہتا تھا کہ اس خؤدساختہ ویڈٰیو سے عالم اسلام کو یوکراین فوج کے خلاف اکسائے تاہم یہ ویڈیو فیک ہے۔

یوکرائنی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکراینی فوج قرآن کا احترام کرتی ہے کیونکہ ملکی دفاع میں مختلف مذاہب کے لوگ شریک ہیں۔/

 

4128868

نظرات بینندگان
captcha