ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المسیره، کے مطابق انصار اللہ یمن کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی، نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک خطاب میں کہا کہ یورپی ممالک میں قرآنی سوزی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسکو اسلام سے جنگ کے مترادف جانتے ہیں۔
انہوں نے ان ممالک اور لابی جو اس طرح کے کاموں کی حمایت کرتی ہیں انکو صہیونی قرار دیا اور کہا : دینی غیرت کا تقاضا ہے کہ کہ جو لوگ ہمارے دین سے جنگ کرنا چاہتے ہیں ان سے ناراضگی کا اظھار کریں۔
تحریک انصارالله یمن رہنما کا کہنا تھا: امت اسلامی کو چاہئے کہ وہ دشمنوں سے اقتصادی جنگ کریں کیونکہ انکا اقتصاد انکے لیے بت ہے۔
عبدالملک بدرالدین الحوثی کا کہنا تھا: مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ان ممالک کا بائیکاٹ کریں جو قانونی طور پر اس توہین کی حمایت کرتے ہیں تاکہ وہ اس طرح کی توہین کی روک تھام کے لیے اقدام کریں۔
تحریک انصارالله یمن رہنما نے مسلمانوں کی ؤحدت پرتاکید کرتے ہوئے کہا: اگر مسلمان دشمنوں کے بائیکاٹ پر سنجیدگی سے کام کریں تو یہ ممالک اس توہین آمیز اقدام کو روکنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔/
4130674