ایکنا- نیوز چینل الجزیره کے مطابق مختلف عربی ممالک جیسے سعودی عرب، شام اور اردن وغیرہ سے قرآنی نمائش بعنوان «روحانیت رمضان» منعقد کی گئی ہے۔
موجودہ نمایش «آرٹ لوک آوٹ» آرٹ گیلری امان، میں منعقد کی گیی ہے۔
بدھ تک جاری رہنے والے نمایش میں پچیس اہم فن پارے قرآنی موضؤعات کے ساتھ عرب دنیا سے شامل ہیں ۔
نمایش «روحانیت رمضان» کا مقصد جدید آڑٹسٹوں کی حوصلہ افزائی بتایا جاتا ہے اور اسی طرح قدیم اور جدید اسلامی آرٹ کی نمایش کرانی اہداف میں شامل ہے۔
اس نمایش میں قدیم سے جدید عصر تک اسلامی آرٹ کی سیر کو نمایش میں دکھانے کی کوشش کی گیی ہے۔
نمایش «روحانیت رمضان» میں اردن کے معروف آرٹسٹ عدنان یحیی کے فن پارے شامل ہیں۔
عرب آرٹسٹ نے سالوں فلسطین کے عنوان سے آرٹ پر کام کیا ہے اور انکے فن پاروں میں
«شهید» کے عنوان سے فن پارے کو شہرت حاصل ہے جو فلسطینی کاز سے انکی عقیدت کی نشانی ہے۔/
4130885