سوئیڈن کی اکثریت قرآن سوزی کے مخالف ہے

IQNA

سروے سے معلوم؛

سوئیڈن کی اکثریت قرآن سوزی کے مخالف ہے

8:23 - April 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514043
ایکنا تھران: ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ سوئیڈن میں اکثر افراد قرآن اور مقدس کتب جلانے کے مخالف ہیں۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق تحقیقی مرکز Sifo کے ایک سروے میں معلوم ہوا ہے کہ ملک میں اکیاون فیصد عوام قرآن سوزی کی مخالفت کرتے ہیں۔

 

سروے میں بتایا جاتا ہے کہ ملک کی آبادی کے ۳۴ فیصد لوگ کتب جلانے کو اظھار رائے کی آزادی سمجھتے ہیں۔

 

تحقیقی مرکز «Sifo» کے مطابق سروے کے لیے  ۱۳۷۰ افراد کو منتخب کیا گیا اور اس سروے کو ۱۴ تا ۱۶ مارچ کو انجام دیا گیا۔

 

ڈنمارک کے شدت پسند رہنما اور سیاست دان  راسموس پلاڈن، کی جانب سے قرآن سوزی کی وجہ سے سوئیڈن کو ۸۸ ملین کرون نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 

ترکی اور کافی دیگر ممالک نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور بہت سے ممالک نے روک تھام کا مطالبہ کیا ہے./

 

4130957

نظرات بینندگان
captcha